پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا کل سے آغاز
لاہور: () پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز کل سے ہوگا، ڈھاکہ کے شیر بنگلا سٹیڈیم میں تین میچز کی سیریز کا پہلا میچ دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا۔
کرکٹ شائقین کا انتظار ختم، شاہین پھر سے ایکشن میں آنے کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔ قومی کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں۔ دونوں ٹیموں نے بھر پور پریکٹس کی، جیت کا پلان بھی فائنل کرلیا۔
اب تک کھیلے جانے والے چھوٹے فارمیٹ کے مقابلوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، 11 میچز میں 9 بار جیت شاہینوں کا مقدر بنی، گرین شرٹس برتری قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو ہوم سیریز ہرا کر بنگال ٹائیگرز کا مورال بھی بلند ہے، انجری کے باعث بنگلا دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن اور اوپنر تمیم اقبال سیریز سے باہر ہوچکے ہیں، سیریز کے تینوں میچز شیر بنگلا سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔