عالیہ بھٹ، رنبیر کپور کے گھر کی تفصیلات سامنے آ گئیں
بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے کثیرالمنزلہ عالیشان گھر کی تعمیر جاری ہے جس میں دنیا کی ہر آسائش کو یقینی بنانے کے لیے یہ جوڑی کافی سنجیدہ نظر آ رہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپنے نئے گھر کی بناوٹ اور زیبائش و آرائش سے متعلق کافی سنجیدہ ہیں اور یہ جوڑی خود اس کثیر المنزلہ عمارت کے تعمیراتی کام میں دلچسپی لے رہی ہے۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی مزید تاخیر کے ساتھ 2022ء میں چلی گئی ہے مگر اِن کے گھر کی تعمیر زور و شور سے جاری ہے۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے زیر تعمیر گھر کی تفصیلات کے مطابق کپور خاندان کی جانب سے رنبیر کپور کے والد رشی کپور کی چھوٹی سے چھوٹی یاد بھی سنبھال کر رکھی گئی ہے جو کہ بعد ازاں اس گھر میں منتقل کر دی جائے گی۔
رشی کپور کی پسندیدہ کرسی سے لے کر اُن کی کتابیں سب عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے نئے گھر میں ایک خصوصی کمرے میں بطور یاد رکھی جائیں گی۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر میں رشی کپور کا ایک خصوصی کمرہ بنایا جا رہا ہے جو کہ رشی کپور کے نام وقف کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر میں ہر طرح کی آسائش کی موجودگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اس گھر میں خود کار درجہ حرارت بدلنے کی صلاحیت رکھنے والا سوئمنگ پول سمیت تفریح کے لیے ایک باقاعدہ گراؤنڈ ’amphitheatre‘ (کھلے آسمان کے ساتھ تھیٹر نما گراؤنڈ) بھی بنایا جا رہا ہے۔