ٹی ٹونٹی سیریز، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ڈھاکہ: () پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں بنگالی ٹائیگرزکی بیٹنگ جاری ہے۔

ٹاس کی جیت بنگلہ دیش کے حصے میں آئی جس پر کپتان محمود اللہ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے آغاز پر بنگالی اوپنرز محمد نعیم اور سیف حسن کریز پر آئے، پاکستان کے خلاف بنگالیوں کی پہلی شراکت داری اس وقت ٹوٹی جب حسن علی کی بال پر کیپر محمد رضوان نے 3 کے مجموعی سکور پر محمد نعیم کا کیچ پکڑا، انہوں نے محض ایک رن بنایا تھا۔

شاہین کپتان بابر اعظم کا میچ کے آغاز پر کہنا تھا کہ بنگلہ ٹیم کو 150 تک آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلوں میں قومی شاہینوں کو نفسیاتی برتری حاصل ہے، بارہ ٹی 20 میچز میں سے دس گرین کیپس نے جیتے، دو میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔