لندن: گھر میں آتشزدگی سے دو بچے اور دو خواتین ہلاک
لندن: () برطانیہ کے دارالحکومت میں گھر میں آتشزدگی سے دو بچے اور دو خواتین ہلاک ہو گئیں، لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
خوفناک آتشزدگی کا واقعہ جنوب مشرقی لندن میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 بچے اور 2 خواتین جھلس کر ہلاک ہو گئے، آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کو بجھانے کے عمل میں 40 فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔
فائر فائٹرز کے پہنچنے سے پہلے ایک شخص گھر سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ پولیس بھی اطلاع ملنے پر متاثرہ گھر پہنچی اور لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔