اے بی ڈی ویلیئرز نے ہر طرز کی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا
لاہور: () جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے ہر طرز کی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا، ٹویٹر پر ان کی ریٹائرمنٹ ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔
مسٹر 360 کے نام سے مشہور جنوبی افریقی بلے باز نے 114 ٹیسٹ، 228 ون ڈے اور 78 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے،اپنے ٹویٹر پیغام میں سابق پروٹیز کپتان نے لکھا کہ ایک شاندار سفر اختتام پذیر ہوگیا، میں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سوشل میڈٰیا پر پرستاروں کی جانب سے اسٹار کھلاڑی کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔