آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان ٹم پین مستعفی ہو گئے
سڈنی: () آسٹریلوی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان ٹم پین مستعفی ہو گئے، غیر اخلاقی میسجز اسکینڈل ان کے استعفیٰ کی وجہ بنا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سابق کپتان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ یہ مشکل فیصلہ تھا لیکن میری فیملی اور کرکٹ کیلئے یہی بہتر ہے۔ 2017 میں میری جانب سے کی جانے والی حرکت آسٹریلین کپتان کے شان شایان نہیں تھی، میں اپنی بیوی، فیملی اور ٹیم سے ہر تکلیف کے لیے معافی مانگتا ہوں، کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے بھی معذرت خواہ ہوں۔
تاریخی ایشز سے قبل ٹم پین کا استعفی آسٹریلین کرکٹ ٹیم کیلئے بڑا دھچکا ہے، آسٹریلین کر کٹ بورڈ نے وکٹ کیپر اور بلے باز کا استعفی قبول کر