لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر، مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 374 پر پہنچ گیا

لاہور: () لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر، مجموعی طور پر ائیر کوالٹی انڈیکس 374 پر پہنچ گیا۔ شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔

پاکستان کے ٹاپ ٹین آلودہ شہروں میں ساہیوال 394 کے ساتھ سرفہرست، لاہور 374 کیساتھ دوسرے اور بہاولپور 324 اے کیو آئی کیساتھ تیسرا آلودہ ترین شہر بن گیا۔ لاہور میں فتح گڑھ کے علاقوں میں 612، کوٹ لکھپت میں 573، ڈی ایچ اے فیز 8 میں 485 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ ماڈل ٹاؤن میں 470، ٹھوکر نیاز بیگ میں 422 اور اپر مال کا ائیر کوالٹی انڈیکس 407 ریکارڈ کیا گیا۔

فصلوں کی باقیات کو جلائے جانے کے واقعات تھم نہ سکے۔ شکر گڑھ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، سرگودھا، جھنگ اور ملتان کے علاقوں میں دھان کی فصل کو جلایا گیا۔ بھارتی پنجاب کے علاقوں امرتسر، بھٹنڈا، فیروزپور، فرید کوٹ کےعلاقوں میں خطرناک حد تک فصلوں کی باقیات کو جلایا جانے لگا۔