کنگنا متنازعہ زرعی قوانین کا حکومتی فیصلہ واپس لینے پر ناخوش
ممبئی: () بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے مودی حکومت کے متنازعہ زرعی قوانین واپس لینے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
کنگنا نے انسٹاگرام پر صارف کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے متنازعہ زرعی قوانین سے متعلق حکومتی فیصلے کو افسوسناک، شرمناک اور ناانصافی پر مبنی قرار دیا اور کہا پارلیمنٹ میں منتخب حکومت نہیں بلکہ سڑکوں پر لوگ قوانین بنانا شروع کر دیں تو یہ بھی جہادی قوم ہے۔ ان تمام لوگوں کو مبارک جو ایسا چاہتے تھے۔