دوسرا ٹی 20: بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) بنگلادیش کی پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ جاری ہے۔

بنگال ٹائیگر نے دوسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، حسن علی کہ جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ بنگلادیشی سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ڈھاکہ کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں بنگلادیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی اس لیے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جبکہ قومی کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔

یاد رہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے 4 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی، اس میچ میں بہترین کارکردگی پر حسن علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔