مسافروں نے پی آئی اے کے ہوائی جہاز کو ڈسٹ بن بنا دیا

اسلام آباد: () مسافروں نے پی آئی اے کے ہوائی جہاز کو ڈسٹ بن بنا دیا۔ جہاز میں کچرا پھیل جانے پر ڈیپ کلیننگ کرائی جانے لگی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ صفائی میں وقت لگنے کی وجہ سے پرواز کی لندن سے واپسی میں تاخیر ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر پرواز پی کے 9785 کی ہیں۔

مسافر عمومی طور پر غیر ملکی ائیر لائنز پر احتیاط سے کام لیتے ہیں، تاہم پرواز میں گندگی تھی۔ پی آئی اے حکام نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ سفر کے دوران صفائی کا خیال رکھیں۔