امریکا کا آئندہ ہفتے افغان طالبان سے مذاکرات بحال کرنے کا اعلان
واشنگٹن: () امریکا نے آئندہ ہفتے افغان طالبان سے مذاکرات بحال کرنے کا اعلان کر دیا، امریکی دفتر خارجہ کے مطابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ٹام ویسٹ امریکی وفد کی سربراہی کریں گے۔
ترجمان امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے افغان طالبان سے بات چیت اگلے ہفتے قطر میں شروع ہو گی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور انسانی بحران پر مذاکرات ہوں گے۔
افغانستان میں داعش کےخلاف کارروائیوں پر بھی بات ہو گی۔ ٹام ویسٹ نے 2 ہفتے قبل پاکستان میں افغان طالبان کے وفد سےملاقات کی تھی۔