"اب اچھے ڈرامے نہیں بنتے”، عفت عمر شوبز سے ریٹائر
لاہور: () اداکارہ عفت عمر نے شوبز کی دنیا کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں مزید کام نہیں کروں گی کیونکہ یہاں پر میرے مطلب کا کام موجود نہیں اور یقین کریں میں پاکستانی ڈرامے دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی۔
انہوں نے بتایا کہ 26 سال کی عمر میں شادی ہو گئی تھی جس کے بعد شوبز کی دنیا سے دور ہو گئی تھی اور پھر ماں کے کردار سے انڈسٹری میں واپسی کی لیکن شدید مایوسی ہوئی، اب اپنے کام سے خوشی محسوس نہیں کر رہی جس کی وجہ اچھے ڈراموں کا نہ بننا ہے۔