لیبیا: معمر قذافی کے بیٹے کے کاغذات نامزدگی صدارتی انتخاب کے لیے مسترد
تریپولی: () لیبیا الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لیے معمر قذافی کے بیٹے کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے، اقوام متحدہ نے لیبیا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
الیکشن کمیشن لیبیا نے سیف الاسلام قذافی کےکاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اعلان کیا، خلیفہ ہفتر سمیت دیگر امیدوار انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں لیبیا کی صورتحال پر خصوصی اجلاس ہوا، اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ لیبیا میں 24دسمبر کو انتخابات نہ ہوئے تو حالات سنگین ہوجائیں گے۔