طلاق کی خبریں: پریانکا کی شوہر کے ہمراہ سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا  نے  شوہر نک جونس کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے طلاق کی افواہوں سے متعلق غلط فہمی دور کردی۔

انسٹاگرام پر پریانکا کی جانب سے دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کی گئی ہے۔

 

پریانکا نے شوہر کے ساتھ خوشگوار انداز میں تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ تاثر دیا کہ دونوں کے درمیان کوئی غلط فہمی یا تعلقات میں کوئی خرابی نہیں اور دونوں خوشگوار انداز میں زندگی گزار رہے ہیں۔

شیئر کی گئی تصویروں کے ساتھ پریانکا نے کیپشن میں دوستوں اور اہلخانہ کا شکریہ ادا کیا جب کہ اداکارہ نے شوہر سے محبت کا بھی اظہار کیا۔