لاہور: () وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر پنجاب حکومت بلوچستان کے علاقے رکھنی میں ہسپتال تعمیر کرے گی۔ رکھنی میں ہسپتال کی تعمیر کیلئے آج مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔
اس ضمن میں تقریب وزیراعلیٰ بلوچستان سیکرٹریٹ میں ہوگی۔ وزیراعلی پنجاب شریک ہوں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے آج کوئٹہ جائیں گے۔ رکھنی میں ہسپتال کے قیام کیلئے سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب اور سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کریں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کریں گے۔ عثمان بزدار گورنر بلوچستان سید ظہو راحمد آغا سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بسنے والے بھائیوں کیلئے محبت اور یکجہتی کا پیغام لے کر جا رہا ہوں۔