صنم سعید عامر خان کیساتھ بالی ووڈ ڈیبیو کرنے کی خواہاں

کراچی: () اداکارہ صنم سعید نے کہا کہ انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے کا شوق ہے۔

اداکارہ صنم سعید ایک بھارتی ہارر ویب سیریز قاتل حسیناؤں کے نام کیلئے کام کر رہی تھیں جس کا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس ویب سیریز کے حوالے سے آن لائن تقریب میں اداکارہ صنم سعید نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے کا شوق ہے اور وہ اس انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو عامر خان کے ساتھ کرنے کی خواہشمند ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ سیریز میں کام کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بھارتی ٹی وی پر بھی کام کریں گی۔