سری لنکا کی اداکارہ یحالی پاکستانی ٹی وی ڈرامے میں نظر آئیں گی
کراچی: () سری لنکا کی اداکارہ یحالی پاکستانی ٹی وی ڈرامے صنف آہن میں کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرامے کی لکھاری عمیرہ احمد کی جانب سے شیئر کئے جانے والے ٹیزر کے مطابق یحالی ڈرامہ میں نتھمی پریرا نامی کیڈٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے پاکستان ملٹری اکیڈمی میں یونیفارم پر دو پرچم اور دو ممالک کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہو گا۔
واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں سری لنکا سمیت بیرون ممالک کی کاسٹ کی شمولیت ایک مثبت رجحان ہے جو دیگر ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے علاوہ معاشی استحکام میں بھی معاون ثابت ہو گا۔