جاپان نے کورونا کی نئی قسم کے باعث تمام غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

ٹوکیو: () جاپان نے کورونا وائرس کی نئی قسم "اومی کرون” کے پھیلاؤ کے باعث تمام غیر ملکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جاپان کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج رات سے دنیا بھر کے تمام شہریوں پر جاپان میں داخلے پر پابندی عائد ہو گی۔ صرف جاپان کے شہری اور جاپان میں مستقل رہائش پذیر غیر ملکی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔