کورونا کی نئی قسم کا پھیلاو، بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر آج قومی سکواڈ سے علیحدہ ہو جائیں گے
ڈھاکہ: () قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر کورونا وائرس کی نئی قسم ‘اومی کرون‘ کے پھیلاؤ کی وجہ سے جنوبی افریقا میں فلائٹ آپریشن کی بندش کے باعث آج پاکستانی سکواڈ سے علیحدہ ہو جائیں گے۔
ورنن فلینڈر پیر اور منگل کی درمیانی شب بنگلا دیش سے جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں بنگلادیش کے خلاف 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے اور ابتدائی طور پر بولنگ کوچ نے پہلے ٹیسٹ کے بعد یکم دسمبر کو ڈھاکا سے کیپ ٹاؤن روانہ ہونا تھا۔
فلائٹ آپریشن کی بندش کے باعث ورنن نے جلد روانگی کا فیصلہ کیا ہے۔