آباد کا نسلہ ٹاور کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے عدالت جانے کا اعلان

کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی نے نسلہ ٹاور کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ شیخانی نے کہا کہ ہم غیر قانونی تعمیرات کےخلاف ہیں، جس نے بھی غیرقانونی تعمیرات کیں ان کا تعلق آباد سے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر کا ایک ماسٹر پلان ہو جوسارے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بنے جس کے لیے ہم اداروں سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

چیئرمین آباد کا کہنا تھا کہ عمارتوں کی تعمیر کے لیے سنگل اتھارٹی ہونی چاہیے، نسلہ ٹاور کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے عدالت جارہے ہیں، انکوائری کمیشن بیٹھے اور تمام چیزوں پر لائحہ عمل مرتب کرے، نسلہ ٹاور سے متعلق اپیل ہمیں اپیل کا حق ہے، جو بھی ادارہ ذمہ دارہے وہ معاوضہ دے۔