میرپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے تھانہ پولیس افضل پور اور تھوتھال نے 02 منشیات فروش گرفتار کر لیے ہیں

میرپور() میرپور پولیس نے  منشیات فروشوں کے خلاف  کارروائی تیز کر دی ہے ۔تھانہ پولیس افضل پور اور تھوتھال نے 02 منشیات فروش گرفتار کر لیے  35بوتل شراب اور 02کلو 200 گرام چرس برآمد  کر لی ۔کامران علی سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع میرپورنے ایک پریس ریلیز میں  بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف پولیس تسلسل سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ تھانہ پولیس افضل پور کی حدود میں ملزم شبیر ولد اللہ دتہ ساکن ٹرنال افضل پور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 02کلو200گرام چرس گردا برآمد کی گئی ۔ اسی طرح ایک اور کارروائی میں پولیس تھانہ تھوتھال نے ملزم بلال ولد محمد سلیمان شاہ ساکن سیکٹر Aنیوسٹی میرپور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 35بوتل شراب برآمد کی گئی ہے جبکہ تھانہ پولیس سٹی میرپور نے ایک مجرم اشتہاری شوکت علی ولد عبدالقیوم ساکن ٹینڈا تحصیل وضلع کوٹلی مقدمہ بجرائمAPC-186/353/337/34 سال 2020ء کا مجرم اشتہاری تھا کو بھی گرفتار کیا ہے۔ آئندہ بھی منشیات فروشوں بالخصوص سورس کے خلاف موثر کارروائی ضابطہ جاری رکھی جائیگی ۔ پولیس ضلع میرپور عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے  اور ضلع ہذامیں منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز وغیرہ کاکا روبار کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلاتفریق جاری رکھے ہوئے ہے۔ تحریر30-11-21