عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، امریکی سٹاک مارکیٹس میں بھی مندی

لاہور: () اومی کرون کے پھیلاو کے سبب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کارجحان جاری ہے، امریکی سٹاک مارکیٹس بھی مندی کا شکار ہو گئیں۔

امریکی خام تیل کی قیمتوں میں فی بیرل 61 سینٹ کمی ہوئی جس کے بعد قیمت پینسٹھ اعشاریہ ستاون ڈالر فی بیرل ہو گئی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بھی اڑسٹھ اعشاریہ ستاسی ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ امریکا میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹس بھی مندی کا شکار ہو گئیں۔

ڈاؤجونز میں 460 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، ایس اینڈ پی 500 کے شیئرز ایک اعشاریہ دو فیصد، نصداق کمپوزٹ انڈیکس ایک اعشاریہ آٹھ فیصد گر گئی۔