آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ تیار، 360 ارب کے ٹیکسز لگائے جائیں گے

اسلام آباد: () حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کےمطابق منی بجٹ تیار کر لیا، منی بجٹ کا مسودہ وزارت قانون کوبھجوا دیا گیا ہے، 360 ارب روپے کے ٹیکسز لگائے جائیں گے۔

منی بجٹ میں امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر کسٹم ڈیوٹی بڑھائی جائے گی، امپورٹڈ میک اپ کا سامان، امپورٹڈ کپڑے، جوتے اور پرفیومز سمیت کئی اشیاء مہنگی کرنے کی تجویز ہے۔ مقامی طور پر تیار ہونے والی اشیاء پر بھی سیلز ٹیکس 12 سے بڑھا کر 17 فی صد کیا جائے گا۔

وزارت قانون ابتدائی مسودہ کو آرڈیننس کی شکل دے گی اور پھر وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائےگا۔