قومی ٹیسٹ سکواڈ کا ڈھاکہ میں ٹریننگ سیشن جاری، بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس
ڈھاکہ: () قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ڈھاکا میں ٹریننگ سیشن جاری ہے، سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم ڈھاکہ میں شروع ہو گا۔
مشن وائٹ واش کے لیے قومی کھلاڑیوں نے کمر کس لی، دورہ بنگلا دیش میں ناقابل شکست رہنے کے جذبے سے سرشار ٹیسٹ سکواڈ نے نیٹس میں بھرپور ٹریننگ کی۔ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی نگرانی میں بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس سیشن میں سکواڈ کے تمام ارکان نے حصہ لیا۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو میزبان ٹیم پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔