
لاہور: ایم کیوایم پاکستان کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار آج شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف حکومت کے خلاف متحرک ہو گئے ہیں، اور اس حوالے سے اپوزیشن کے مختلف رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں، تاہم اب وہ حکومتی اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کے لئے کوشاں ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار آج شہبازشریف سے ملاقات کریں گے، اس ملاقات میں الیکشن ریفارمز، مہنگائی کی ابتر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اور دونوں رہنما حکومت مخالف لانگ مارچ پر بھی بات چیت کریں گے۔