اٹارنی جنرل کا حلف نامہ جمع کرانے کیلئے سابق چیف جج رانا شمیم کو خط

اسلام آباد: اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید نے عدالتی حکم کی روشنی میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو خط لکھ دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کو اصل حلف نامہ جمع کرانے اور اس کے ساتھ تحریری جواب داخل کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید کی جانب سے رانا شمیم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ سابق چیف جسٹس کےخلاف بیان کا حلف نامہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کودیا جائے اور حلف نامے کی کاپی سربمہر لفافے میں پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو بھیجی جائے۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ پاکستانی ہائی کمیشن حلف نامہ بذریعہ وزارت خارجہ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھیجے گا۔