شعیب اور ثانیہ نے اذہان کو ’پاپا‘ کہنے سے روک دیا

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کو ’پاپا‘ پکارنے سے روک دیا۔

سوشل میڈیا پر شعیب اور ثانیہ کے ایک ورچوئل انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اہلیہ ثانیہ مرزا سے مختلف سوالوں کے جواب لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

اس دوران شعیب سے ثانیہ نے ان کے پسندیدہ کھلاڑی سمیت مختلف موضوعات پر سوال  و جواب کیے جب کہ اس اثناء میں والد کو کیمرے پر دیکھ کر بیٹے اذہان ملک نے پاپا کہنا شروع کردیا۔

 

بیٹے سے خود کو پاپا سن کر شعیب نے فوراًٹوک دیا اور کہا پاپا نہ کہو بلکہ بابا کہو جس پر ثانیہ نے بھی بیٹے کو بابا کہنے کی تاکید کی۔