ڈھاکا میں مسلسل بارش، تیسرے روز کا کھیل بھی تاخیر کا شکار

ڈھاکا: (ویب ڈیسک) ڈھاکا میں مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بھی تاخیر کا شکار ہے۔

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں مسلسل بارش کے باعث دونوں ٹیموں کو فی الحال ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ میچ آفیشلز کے فیصلے کے بعد دونوں ٹیمیں ہوٹل سے اسٹیڈیم کے لیے روانہ ہوں گی۔

خیال رہے کہ ڈھاکا ٹیسٹ کے پہلے دو روز بھی بارش اور خراب موسم کے باعث متاثر رہے تھے، پہلے روز 57 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا جبکہ دوسرے روز صرف 6.2 اوورز ممکن ہو سکے تھے۔

ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا لیے ہیں۔ کپتان بابر اعظم 71 اور اظہر علی 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔