لاہور میں گن پوائنٹ پر فرسٹ ائیر کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی

لاہور:  سندر کے علاقے میں فرسٹ ائیر کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق طالبہ پڑوسی کے گھر کمپیوٹر سیکھنے جاتی تھی جہاں ملزم حیدر نے دوساتھیوں کے ساتھ پہلے اغوا کیا اور پھر ملزمان اسے ایک نامعلوم جگہ پر لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ حیدر نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کی اور خالی دستاویز پر سائن کروا لیے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔