ہانیہ عامر کی ہم شکل کی سوشل میڈیا پر دھوم
کراچی: اداکارہ ہانیہ عامر سے حد سے زیادہ مشابہت رکھنے والی لڑکی کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔
ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ خوبصورتی سے بھی لوگوں کو دیوانہ بنایا ہوا ہے۔
ہانیہ عامر نے فلم ’’جانان‘‘ کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد انہوں نے کئی کامیاب پراجیکٹس میں کام کیا جن میں ’’تتلی‘‘، ’’عشقیہ‘‘، انا‘‘، نامعلوم افراد2‘‘ اور ’’پرواز ہے جنوں‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔
حال ہی میں ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی شائے ہولود کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جو کہ میک اپ آرٹسٹ ہے اور اس کا تعلق سوئیڈن سے ہے۔
شائے ہولود اور ہانیہ عامر کے درمیان حیرت انگیز مشابہت نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر صارفین شائے ہولود اور ہانیہ عامر کی بے تحاشہ مماثلت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ پہلی نظر میں انہیں لگا یہ لڑکی شائے ہولود نہیں بلکہ ہانیہ عامر ہے۔