
سعودی ولی عہد سے ملاقات ، کابل میں مشترکہ مشن کھولنا چاہتے: فرانسیسی صدر
ریاض؛ فرانس کے صدر میکرون نے سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ کیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر میکرون کا استقبال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر میکرون نے کہا کہ یورپی ممالک کابل میں مشترکہ مشن کھولنے کے خواہاں ہیں۔