پشاور: () ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاور نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر پشاور کا دورہ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاور کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ اخبار سے آپ کے دورہ پشاور کی خبر ملی ہے، ضابطہ اخلاق کے مطابق بلدیاتی الیکشن شیڈول ہونے کے بعد وزیراعظم حلقوں کا دورہ نہیں کرسکتے، وزیراعظم پاکستان ضابطہ اخلاق پر عمل کرتے ہوئے دورہ نہ کریں۔
خط میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاور نے مزید کہا کہ دورہ کرنے پر آپ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔