ذاتی معاملات میں کسی کی مداخلت پسند نہیں، کام سے کام رکھتی ہوں: نیلم منیر
کراچی: () اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہےکہ اپنے معاملات میں کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتی، صرف کام سے کام رکھتی ہوں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ میری پوری توجہ صرف اپنا کیریئر بنانے میں ہے، میرے بارے میں کون کیا سوچتاہے اور کیا رائے دیتا ہے اس سے متعلق کبھی نہیں سوچا۔
انہوں نے کہا کہ شوبز میں آنے سے زندگی میں بہت کچھ بدل گیا ہے، چیلنجنگ کردار نبھانا پسند کرتی ہوں اور میرے مداح بھی اسی وجہ سے مجھے زیادہ چاہتے ہیں۔