تامل ناڈومیں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ

نئی دہلی: () بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹرمیں بھارت کے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت اور اہلخانہ کے علاوہ سٹاف کے  14 افراد سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر کوئمباطور اور سلر کے مابین حادثے کا شکار ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر کیلئے جا رہے تھے۔ حکام کے مطابق حادثہ کے مقام پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔