سانحہ سیالکوٹ توہین انسانیت کی بد ترین مثال ھے، چوہدری اشرف فرزند ایسے واقعات کے تدارک کے لیے حکومت موثر اقدامات کرے.

اسلام آباد () اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر اور مذہبی ھم آہنگی سب کیمٹی کے کنوینر اور پاکستان مینارٹی فورم کے چیئرمین چوہدری اشرف فرزند نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت سانحہ سیالکوٹ کے ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے قرار واقعی سزا کو یقینی بنائے .پاکستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر نے اس واقعہ پر مذمت کا اظہار کیا ھے یہ وقوعہ توہین انسانیت کی بد ترین مثال ھے جس سے دنیا بھر میں پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں…جن افراد نے سری لنکن مینجر کی جان بچانے کیلئے کوشش کی وہ بھی خراج تحسین کےلائق ہیں سانحہ کے بعد کی صورت حال کے مطابق مولانا طاہر اشرفی کا کردار بھی قابل ستائش ھے…حکومت آیندہ کیلئے جامع حکمت عملی بنائے تاکہ ایسے دلِخراش واقعات رونما نہ ھوسکیں.