معروف ترک شاعر ترگے ایورن کی جموں کشمیر ہاؤس میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات
اسلام آباد : معروف ترک شاعر ترگے ایورن کی جموں کشمیر ہاؤس میں
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات
اس موقع پر حریت راہنما و چیرمین جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ ، محی الدین ڈار سید عاطف بخآری انجینر حماد میر و دیگر بھی موجود تھے
ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال، تحریک آزادی کشمیر اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
صدر آزاد کشمیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے ترک شاعر کو آگاہ کیا صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی قابض فوج مقبوضہ جموں وکشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہی ہے معصوم و بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے
مقبوضہ کشمیر میں آئے روز جعلی مقابلوں میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو شہید کر دیا جاتا ہے ،
بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم ترک حکومت اور ترک عوام کے دلی مشکور ہیں جہنوں نے مسلہ کشمیر پر جاندار آواز اٹھائی ہے ،
ترک صدر طیب اردگان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان امت مسلمہ کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑ رہے ہیں،
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ترک شاعر کے کشمیریوں کیلئے جذبات کو سراہا انہوں نے ترک شاعر کی طرف سے قاہد حریت سید علی گیلانی پر بناے گے نغمے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ یہ اہل ترک کی کشمیریوں سے محبت و ہمدردی کا واضح اظہار ہے جسے اہل کشمیر کبھی فراموش نہیں کرسکتے
ترک شاعر کا مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی ظلم وبربریت کی لہر پر تشویش کا اظہار
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں پر ظلم و ستم پر دل دکھی ہے ، ترک شاعر ترگے ایورن نے کہا کہ
عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے، ترگے ایورن نے کہا کہ
ترکی اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ ہے ، ترگے ایورن نے صدر آزاد کشمیر کو ترکی کے دورے کی دعوت دی جس پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ وہ جلد ترکی کا دورہِ کرکے ترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کریں گے