دورہ پاکستان کے لیے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔
ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم اور انتظامی عہدیدار دبئی سے پاکستان پہنچے جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔
کراچی ائیرپورٹ پر ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کے پی سی آر ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور کورونا کے رزلٹ منفی آنے تک تمام کھلاڑی ہوٹل میں قرنطینہ میں رہیں گے۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کھیلے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 دسمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل 2018 میں بھی ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تھی