پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید رفعت محمود زیدی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئیتمام۔مکاتیب فکر کے سینیئر لوگوں کی شرکت ۔

سوہاوہ() پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید رفعت محمود زیدی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی، بہت بڑی تعداد میں موجودہ وسابق ممبران قومی وصوبائی اسمبلی سمیت سیاسی وسماجی اور کاروباری شخصیات، عمائدین علاقہ اور صحافی برادری کی شرکت، شرکاء کی جانب سے دولہا کو زندگی کے نئے سفر کی مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، سید رفعت محمود زیدی، سید اظہر محمود زیدی اور انکے رفقاء کی جانب سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان کے ممبر و فنانس سیکریٹری پی ٹی آئی شمالی پنجاب سید رفعت محمود زیدی کے بیٹے، پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے جنرل سیکریٹری سید اظہر محمود زیدی کے بھتیجے سید نصر اقبال حیدر کی دعوت ولیمہ ارینہ مارکی کے وسیع ہال میں منعقد کی گئی۔ دعوت ولیمہ میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی ودیگر جماعتوں کے سیاسی رہنماؤں وکارکنان کی کثیر تعداد سمیت عمائدین علاقہ اور عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ممبر قومی اسمبلی جہلم چوہدری فرخ الطاف، ممبرقومی اسمبلی و ترجمان وزیراعظم پاکستان صداقت علی عباسی، ممبر قومی اسمبلی راولپنڈی شیخ راشد شفیق، ممبر قومی اسمبلی چکوال سردار آفتاب اکبر، ممبر قومی اسمبلی گجرات سید فیض الحسن شاہ، سابق ممبر قومی اسمبلی جہلم راجہ محمد اسد خان، سابق ممبر قومی اسمبلی گوجرخان راجہ جاوید اخلاص،سابق ممبر قومی اسمبلی راولپنڈی ملک ابرار احمد، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری محمدساجد، سابق ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب عارف محمود عباسی، سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ شوکت عزیز بھٹی سمیت سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب انجینئر محمد افتخار، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب شیخ محمد انیس، پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے رہنماوں علی ناصر بھٹی(سینئر نائب صدر)، ملک محمد عظیم (جوائنٹ سیکریٹری)، میاں فضل ندیم (کوآرڈینیٹر شمالی پنجاب)، سردار طیب حیدر (صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ شمالی پنجاب)، زبیر خان نیازی(چیئرمین وزیراعلی شکایات سیل پنجاب)، چوہدری محمد زبیر (چیئرمین وزیراعلیٰ شکایات سیل ضلع راولپنڈی)، راجہ ماجد (صدر میٹروپولیٹن راولپنڈی)، واجد رفیق عباسی (سینئر نائب صدر میٹروپولیٹن راولپنڈی)،چوہدری صغیر(سیکریٹری اطلاعات میٹروپولیٹن راولپنڈی)، فرخ سیال (نائب صدرPTI ضلع راولپنڈی)، کرنل اجمل صابر (جنرل سیکریٹری PTIضلع راولپنڈی)، راجہ محمد الطاف (صدر ویلفیئر ونگ PTI گوجرخان)، ملک آفتاب (جنرل سیکریٹری PTI ضلع چکوال)، راجہ محمد عثمان (انچارج پبلک سیکریٹریٹ راجہ یاسر ہمایوں سرفراز)،غلام حر (جنرل سیکریٹری PTI تحصیل چکوال)، راجہ ذوالفقار اسلم (تحصیل صدر PTI چوآسیدن شاہ)،چوہدری قربان حسین آف کونتریلی، چوہدری زاہد اختر (صدرPTI ضلع جہلم)، سجیل ظفر کیانی (سینئر نائب صدر PTIضلع جہلم)، مرزا عبدالرؤف (صدر PTIتحصیل جہلم) مع جنرل سیکریٹری، راجہ شاہنواز خان(سابق جنرل سیکریٹری PTI ضلع جہلم، سابق چیئرمین ایم سی جہلم چوہدری راشد آف گھرمالہ، وائس چیئر مین کنٹونمنٹ بورڈ جہلم شیخ احمد، کوآرڈی نیٹرپیر سید انیس حیدر میاں اظہر،چوہدری محمد ثقلین (تحصیل صدر PTI دینہ)، چوہدری محمد ناصر (تحصیل صدرPTI سوہاوہ)، سیکریٹری گڈ گورننس تحصیل سوہاوہ سید نصرت اللہ شاہ بخاری، چیئرمین کسان بورڈ تحصیل سوہاوہ چوہدری مسرت نواز، راجہ قیصر دستگیر کیانی، سید مجتبیٰ حسین شاہ بخاری، عتیق الرحمن بٹ، چوہدری محمد سعید، پاکستان پیپلز پارٹی سوہاوہ کے صدر مرزا عبدالغفار، پاکستان مسلم لیگ ن جنرل سیکریٹری راولپنڈی ڈویژن راجہ غلام حسین کیانی، بابائے صحافت وسیاست جہلم مرزا محمود احمدجلمی، شیخ غلام سرور کے علاوہ عمائدین علاقہ پیر سید غلام حسین شاہ آستانہ عالیہ چھبر شریف، پیر سید لال شاہ آف سوراسی مری، سید صغیر حسین شاہ، سید ظہور حسین زیدی، پرنسپل گورنمنٹ کالج فار بوائز سوہاوہ پروفیسر سید ساجد علی شاہ بخاری، راجہ تسلیم احمد کیانی، چوہدری جاوید افضل، امتیاز حسین بھٹی، راجہ طارق افضل کالس، راجہ عمر کالس، راجہ احمد خان کالس، راجہ شہروز کالس، ریٹائرڈ ڈی آئی جی چوہدری محمد عارف، ڈی ایس پی سوہاوہ محمد نواز، ایس ایچ او سوہاوہ صفدر خان، موٹروے کے افسران اور کاروباری شخصیات، وکٹری پائپ انڈسٹری کے مالک چوہدری وحید، زراج گروپ کے چیئرمین راجہ ریحان، ونگ سٹیل کے مالک چوہدری علی، البدر الیکٹرونکس کے مالک راجہ شفقات احمد۔ چوہدری ناصر اور اونرماسٹر ٹائرز کے علاوہ دو سو سے زائد کونسلرز، ممبران سوہاوہ پریس کلب و دیگر صحافیوں، ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے افسران و عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے دعوت ولیمہ میں بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے دولہا نصر اقبال حیدر کو زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سید رفعت محمود زیدی، سید اظہر محمود زیدی اور انکے رفقا ء نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔تمام مہمانوں کی ضیافت طبع کے لئے پرتکلف کھانوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔