بھارت میں تباہ ہونیوالے فوجی ہیلی کاپٹر کا کاک پٹ وائس ریکارڈ مل گیا
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں گزشتہ روز تباہ ہونے والے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کا کاک پٹ وائس ریکارڈ مل گیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹر کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
بھارتی جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو حادثے سے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی
بھارتی فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں بچ جانے والا واحد شخص کون ہے؟
فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف اہلیہ و دیگر 11 افراد سمیت ہلاک
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر برآمد کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز تامل ناڈو میں بھارت کے پہلے چیف ڈیفنس آف اسٹاف جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں اہلیہ مدھولکا راوت اور دیگر 11 اہلکاروں سمیت ہلاک ہو گئے تھے جبکہ حادثے میں ایک شخص معجزانہ طور پر بچ گیا تھا جو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔
بھارتی فضائیہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کی فوری تحقیقات شروع کرتے ہوئے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا تھا جبکہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کو واقعے پر بریفنگ بھی دی تھی۔