
سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم کے زیر اہتمام انٹر کلب فٹبال ٹورنامنٹ میچ
اسلام آباد (……..) وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم کے زیر اہتمام انٹر کلب فٹبال ٹورنامنٹ کے میچ میں سی ڈی اے فٹبال کی ٹیم نے اکبر کلب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر فائنل اپنے نام کر لیا، ایم سی آئی انٹر کلب فٹبال کے میچز جی سیون کے فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے گئے، فوکل پرسن ایم سی آئی ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم کے مطابق چئیرمن سی ڈی اے عامر علی احمد اور ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی محمد حمزہ شفقات کی خصوصی ہدایت پر چیف میٹروپولیٹن آفیسر کیپٹن (ر) سید علی اصغر کی زیر نگرانی ڈائریکٹر سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم عامر شہزاد اور انکی ٹیم کھیل کے میدان آباد کرنےمیں کوشاں ہیں فٹبال ٹورنامنٹ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی محمد قاسم چٹھہ ڈی جی آڈٹ اینڈ اکاونٹس/ڈی جی ایچ آر ڈی، سی ڈی اے، ڈائریکٹر سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم عامر شہزاد، نعمت اللہ مسعود جنرل سیکٹری سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن تھے۔ مہمان خصوصی محمد قاسم چٹھہ نے بہترین ٹورنامنٹ آرگنائز کرنے پر ڈائریکٹر سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم عامر شہزاد اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ جیتنے والی اور رنراپ ٹیموں میں ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کیئے گئے۔