انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر تحریک کشمیر کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس برمنگھم میں ہوگی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا جائے گا،محمد غالب ،فہیم کیانی
برمنگھم ()تحریک کشمیربرطانیہ اور یورپ کے صدور راجہ فہیم کیانی اور محمد غالب نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر تحریک کشمیرپورے یورپ میں مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرے گی،ہندوستان گزشتہ 74برس سے ڈیڑھ کروڑ انسانوں کو غلام بنائے ہوئے ہے،ان کے ساتھ جانوروں سے بھی برا سلوک کررہاہے 15لاکھ قابض بھارتی فوج کشمیریوںکا قتل عام کررہی ہے،ان خیالات کااظہارانھوںنے مشترکہ بیان میں کیا انھوںنے کہاکہ جمعہ کو برمنگھم میں کانفرنس کانفرس کا انعقاد ہوگا،کانفرنس میں قائدین انسانی حقوق کے ذمہ داران اور دیگر شہری شریک ہوںگے،انھوںنے کہاکہ ہندوستان جنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے عالمی اداروں اور عالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سے ہندوستان شہ پا کر مزید مظالم ڈھارہاہے،انھوںنے کہاکہ عالمی برادری کشمیریوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے،