پاکستانی ٹیم کا جادو اور کمال چل رہا ہے: چیئرمین پی سی بی
لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے ویمن اور جونیئر ٹیموں کے لیے کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا نجی اسکول کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے آپ کو بتائیں گے کہ مزید کیا کرنے جا رہے ہیں۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ زندگی میں بیلنس ہونا بہت ضروری ہے، اسکولوں سے کہوں گا اپنی ویمن اور جونیئر ٹیمیں بنائیں، پی سی بی جونیئر کنٹریکٹ آ رہا ہے، انڈر11، انڈر 16 اور انڈر19 کے بچوں کو کنٹریکٹ دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم بہت اچھا کھیلی، کرکٹ ٹیم کا جادو اور کمال چل رہا ہے۔