مؤثر منصوبہ بندی ہمارے مقاصد کی تکمیل کا زینہ ہے ۔منصوبہ بندی کے لئے ذہنی ہم آہنگی اور مقاصد کا ادراک اہم ہے – عالیہ منصور

راولپنڈی (پ-ر) منصوبہ بندی ہماری منزل کی جانب سفر کی سمت متعین کرتی ہے ۔ ہمیں مستحکم نظریاتی شناخت کے ساتھ معاشرے کی رہنمائئ کرنا ہے اسکے لئےمناسب منصوبہ بندی , وسائل کا درست استعمال اور صلاحیتوں سےاستفادے پر عبور حاصل کرنے کی ضرورت ہے . اچھی اور جاندار منصوبہ بندی فرد کی سوچ اور جذبات پراثر اندازہونے کی صلاحیت رکھتی ہے-
یہ بات ڈائر یکٹر میڈیا سیل , حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان , عالیہ منصور نے میڈیا سیل , حلقہ خواتین کے سہ ماہی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا اہم ترین میدان ہے جو آج کل کے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق جاذبیت کی صلاحیت بھی رکھتا ہے. دیکھنا یہ ہے کہ ہم میڈیا کے محاذ کو اپنی تحریک کے وسیع تر مفاد میں کیسے استعمال کریں
.انہوں نے مزید کہا کہ ذرائع ابلاغ ہی ہیں جو معاشرتی اقدار کو بنانے یا بگاڑنے میں خصوصی کردار ادا کرتے ہیں . لہذا میڈیا سیل کے ذمہ داران کو ذرائع ابلاغ کے مثبت اور بروقت استعمال پر مہارت ہونی چاہیے
بعد ازاں ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ قمر نے ایکسپو کتب میلے میں حریم ادب کے تحت لگنے والے اسٹال کے حوالے سے بریفنگ دی اور شرکاء سے تجاویز لیں – شعبہ جات کے ذمہ داران نے اس حوالے سے اپنی قیمتی آراء کا اظہار کیا-
سہ ماہی اجلاس میں میڈیا سیل کے مرکزی شعبہ جات حریم ادب , نشرواشاعت , آئ ٹی کےعلاوہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی میڈیا ٹیم بھی موجود تھی -#