نئے سال میں انسٹاگرام کا بڑا یوٹرن کیا ہوگا؟
سوشل میڈیا کی مقبول فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام جلد ایک بڑا یوٹرن لینے کو تیار ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ٹیکنالوجی پلیٹ فارم اس وقت ایک ایسے ورژن پر کام کررہا ہے جس کے تحت انسٹاگرام فیڈ کو کرونولوجیکل آرڈر میں یعنی تازہ ترین پوسٹ پہلے اور پرانی پوسٹ بعد میں دکھائی جائے گی۔
انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری نے امریکی عدالت میں پیشی کے موقع پر انسٹاگرام کے نئے فیچر کے حوالے سے انکشاف کیا ۔
ایڈم موسری نے بتایا کہ انسٹاگرام کا نیا فیچر چند ماہ سے تیاری کے مراحل میں ہے جسے اگلے برس 2022 کی شروعات میں لانچ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ انسٹاگرام کو 2010 میں کرونولوجیکل آرڈر کے ساتھ کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں پلیٹ فارم نے الگورتھم کی مدد سے پوسٹ دکھانے کا فیصلہ کیا۔
الگورتھم آرڈر کیا ہے؟
الگورتھم آرڈر کے تحت کوئی بھی پلیٹ فارم ہر صارف کی پروفائل ، اس کی سرچ ہسٹری اور پسند و ناپسند کی چیزوں کے پیش نظر پوسٹس اور چیزیں فیڈ پر واضح کرتا ہے ۔
کرونولوجیکل آرڈر کے بعد انسٹاپر کیا تبدیلی آئے گی؟
کرونولوجیکل آرڈ کے تحت ہر صارف کو فیڈ پر تازہ ترین پوسٹس پہلے نظر آئیں گی جب کہ پرانی پوسٹس بعد میں دکھائی دیں گی۔