کترینہ اور وکی کی شادی میں کتنے کھانے تھے؟

گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے بالی وڈ جوڑے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے حوالے سے مختلف رپورٹس سامنے آرہی ہیں  اور اب شادی کے مینیو کے حوالے سے ایک دعویٰ سامنے آیا ہے۔

گزشتہ روز کترینہ اور وکی راجستھان کے قلعہ سکس سینس فورٹ میں ہونے والی شاندار تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے  اور یہ قلعہ اپنے راجستھانی کھانوں کی وجہ سے مشہور ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق قلعہ سکس سینس فورٹ میں ہائی پروفائل مہمانوں کے لیے سبزیاں اور کھانے باہر سے امپورٹ کیے جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ کترینہ اور وکی کے کھانے کا مینیو دیسی کھانوں پر مشتمل تھا جن میں کچوری ، دہی بھلے اور چاٹ پاپڑی شامل تھی۔

 

اس کے علاوہ مہمانوں کی تواضع نارتھ انڈین کھانوں سے بھی کی گئی جس میں مہمانوں کو اسٹارٹر کے طور پر کباب اور مچھلی پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق راجستھانی کوئزن وکی کترینہ کی شادی کا لازمی جز تھے جس میں دال بھاتی اور 15 قسم کی مختلف دالیں شامل تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں اس کیک کی قیمت 4 لاکھ بھارتی روپے قرار دی گئی تھی: فوٹو سوشل میڈیا
بھارتی میڈیا رپورٹس میں اس کیک کی قیمت 4 لاکھ بھارتی روپے قرار دی گئی تھی: فوٹو سوشل میڈیا

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  پان اور گول گپے سمیت انڈین میٹھے کے لیے الگ اسٹال موجود تھے۔

وکی اور کترینہ کی شادی کے مینیو کا خاص آئٹم ویڈنگ کیک(بلیو اینڈ وائٹ 5 ٹائر ٹفینی ) تھا جسے دہلی کے مشہور پیسٹر ی ہاؤس سے تیار کروایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں اس کیک کی قیمت 4 لاکھ بھارتی روپے قرار دی گئی ہے۔