’ہماری پاگل فیملی میں خوش آمدید‘
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی پر جہاں ہر طرف سے انہیں مبارکبادی پیغامات موصول ہورہے ہیں وہیں کترینہ کی بہن ایزابیل نے بھی ایک مبارکبادی پیغام جاری کیا ہے جو دوسرے پیغامات سے تھوڑا مختلف ہے۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل دو روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور بالی وڈ اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تقاریب وقفے وقفے سے جاری کی جا رہی ہیں۔
بالی وڈ کی اداکار جوڑی کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور ایسے میں کترینہ کیف کی بہن اور اداکارہ ایزا بیل کی جانب سے بھی ایک پیغام جاری ہوا ہے۔
ایزا بیل کا بیان دوسرے بیانات سے اس لیے مختلف ہے کیونکہ انہوں نے اپنے پیغام میں لفظ crazy کا استعمال کیا ہے جس کا مطلب ہے پاگل۔
ایزا بیل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے ایک بھائی مل گیا ہے، پاگل فیملہ میں خوش آمدید، میں اس سے زیادہ خوش قسمت نہیں ہو سکتی تھی، دونوں کے لیے اس جہاں اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بہت سا پیار اور خوشیاں۔
خیال رہے کہ کترینہ کیف کی 6 بہنیں اور ایک بھائی ہے جس میں سے تین (اسٹیفنی، کرسٹینی اور نتاشہ) کترینہ سے بڑی ہیں جبکہ بھائی سباستین اور تین بہنیں (ایزابیل، سونیا اور میلیسا) چھوٹی ہیں۔