ونگ کمانڈر مروین مڈلکوٹ شہید، ستارہ جرأت کے جنگی کارناموں پر مبنی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم کا اجراء۔

12 دسمبر 2021: پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 1971 کی پاک بھارت جنگ میں شہادت پانے والے ونگ کمانڈر مروین مڈلکوٹ شہید، ستارہ جرأت کے یوم شہادت کی مناسبت سے انکے جنگی کارناموں پر مبنی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم جاری کر دی۔ ڈاکیومنٹری میں پاک فضائیہ کے اس دلیر اور نڈر ہواباز کی وطن عزیز کی ناموس کی حفاظت کی خاطر انجام دی گئی بیش بہا خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور شہادت کے بلند ترین رتبے پر فائز ہوئے ۔