اسلام آباد: گھر میں ڈکیتی، ملزمان پولیس کی گاڑی کو ٹکر مار کر فرار

اسلام آباد کے ایف الیون تھری میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے بعد ملزمان پولیس کی گاڑی کو ٹکر مار کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ایف الیون تھری میں ڈکیتی کی اطلاع پر نفری پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، فرار ہوتے ملزمان نے پولیس کی گاڑی کو بھی ٹکر ماری اور ڈاکو سرکاری گاڑی چھین کر فرار ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان میرا آبادی میں روپوش ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے، آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس پولیس ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔