دریا جہلم سے سوال و جواب

بشیر سدوزئی، غزالہ حبیب خان کئی برسوں سے امریکا میں مقیم ہیں جہاں وہ فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے کشمیر میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتی رہتی ہیں، ان کی شاعری اور کالمز کا زیادہ تر موضوع بھی کشمیر ہی ہے۔ اصلا کشمیری ہیں لیکن میری طرح کراچی کو ہی آبائی گاں سمجھتی ہیں کہ کراچی میں ہی پلی پڑی، یہاں ہی سے عزت و شہرت پائی، اور آج بھی کراچی کے صاحب علم، اور سول سوسائٹی کا ان کے ساتھ محبت کا رشتہ قائم ہے ۔ گزشتہ دنوں کراچی پہنچی، جتنا عرصہ بھی ٹھری مصروف وقت گزارا۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی عالمی اردو کانفرنس کی مندوب ہونے کے باعث عالمی مشاعرہ کا حصہ رہی۔ عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ایورڈ بھی وصول کیا۔ راولاکوٹ کے معروف شاعر اورنگزیب خان زیب کی ” آنکھ کنارے ” کی تقریب رونمائی میں شرکت کی اور مسئلہ کشمیر اور وہاں کے حالات پر دل کھول کر گفتگو کی۔ اسی دوران فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل اور کراچی پریس کلب کے اشتراک سے ” مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور اہل قلم کی ذمہ داری ” کے عنوان سے سیمینار بھی منعقد کیا۔ جس میں مختلف خواتین و حضرات نے شرکت کی اور اہل قلم کے کردار پر گفتگو ہوئی۔۔غزالہ حبیب نے اپنے خطاب میں قلم کارواں سے شکایت کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر قلم نہیں اٹھا رہے ۔ آج مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مدد کی بہت زیادہ ضرورت ہے ۔۔ سیمینار میں کراچی کے شاعروں اور ادیبوں صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اظہار خیال بھی ۔۔ راقم کو بھی بطور قلم کا مدعو کیا گیا تھا ۔ صاحب صدر اور حاضرین کی اجازت سے اپنی کتاب ، جس کی اشاعت 2011 میں ہوئی تھی سے ایک اقتباس حالات حاضرہ کے مطابق تبدیلی کے ساتھ پڑھا۔۔۔۔ جس کا موضوع ہے ” دریا جہلم سے سوال و جواب "جو نظر قارئین ہے ۔۔۔۔شام کے پانچ بج رہے ہیں، میں نے ساتھیوں سے پوچھا یہاں چند منٹ کے لیے گاڑی روک لیں ۔۔۔۔ ؟ دریا جہلم کا کتنا خوبصورت نظارہ ہے اس جگہ پر پس یہی کشمیر ہے ۔۔اصل کشمیر ۔۔۔۔۔ اکبر جو جتھے میں سب سے زیادہ ذہین، حاضر جواب و خود ساختہ امیر جماعت تھا گویا ہوا۔ منزل ابھی باقی ہے ۔۔۔۔ لیکن جس جگہ بھی جتنا وقت رکنا چاہتے ہو، رکو۔۔۔۔۔ جہاں رک گئے وہی اپنی منزل ہے ۔۔۔۔۔۔ ڈر کیا ہے ۔۔۔ ہم کشمیر میں داخل ہو چکے۔۔۔ اب کیا جلدی ہے۔ دریا جہلم جس نے عبور کیا اس نے واپسی کی جلدی نہیں کی۔۔۔۔۔۔۔۔ساڑھے سات سو سال قبل لکھی گئی راج ترنگنی میں ساڑھے پانچ ہزار سال قبل تک کے واقعات میں کلہن پنڈت نے یہی کچھ لکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اچھا، اچھا پھر تو اچھا ہے۔ یہاں کے لوگوں میں بڑی برداشت ہے، ہر آنے والے کو اپنے اندر جگہ دے دیتے ہیں یا آنے والا خود جگہ بنا لیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ سنا ہے یہ یہی جنت نظر ہے ۔۔۔۔۔ چلو جی بھر کر دیکھتے ہیں جلدی کیا ہے ۔ زبیر نے بھی رکنے پر ہی اکتفا کرنے کی ہاں بھری۔۔۔۔کوہالہ سے دریا جہلم عبور کرنے کے لئے مضبوط پل کے بجائے ہم نے وہ پل استعمال کیا جو ریکارڈ میں ٹریفک کے لیے بند تھا۔پل کے کشمیر والے کونے پر پہرے دار تو موجود تھے، لیکن کسی نے ہمیں روکا نہ ٹوکا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پہرے دار جو سب سے بڑا عہدیدار تھا، روب دار، لمبا، خوبصورت جوان، ہاتھ سینے پر باندھے کھڑا تھا۔۔۔۔اس کے ہونٹ چاک کی مانند سفید مگر خشک ہو رہے تھے۔ ممکن ہے یہ گلہ خشک ہونے کے اثرات ہوں۔ وہ اپنے ہونٹوں کو جنبش دے کر کچھ کہنے کی کوشش کر رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاں بے چارے کشمیریوں کا اب اپنے پانی پر بھی اختیار نہیں رہا۔۔ سچ تو یہی ہے کہ میں از چھ فٹ کے جوان سنتری کو دیکھ کر ڈر گیا کہ کشمیر میں غلط راستہ سے داخل ہونے پر واپس بھیج دے گا، لیکن وہ ہمیں دیکھتے ہی مسکرانے لگا۔۔۔ ہمیں لگا خوش آمدید کہہ رہا ہے۔۔ چھوٹے عہدیدار ٹک ٹکی باندھے بڑے کا چہرہ دیکھ رہے تھے۔ جیسے وہ حکم کے انتظار میں ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دونوں جانب بورڈ آویزاں تھے۔ ” ٹریفک کے لیے داخلہ بند پل خطرے ناک ہے”۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کتنے معصوم ہیں کشمیر کیلوگ ، بورڈز پر لکھی تحریروں، قرار دادوں اور تقریر میں دی گئی دھمکیوں اور ہاتھوں کی زنجیر بنا کر احتجاج کرنے سے کبھی داخل ہونے والا رکھتا ہے۔ احمد نے حسب عادت اس پر تبصرہ کیا۔۔۔ کشمیر کے حاکم سمجھتے ہیں کہ آنے والا پہلے سے حالات بہتر ہوں گئے وہ کچھ ساتھ لایا ہی ہو گا اور واپسی پر چھوڑ جائے ۔۔ جس راستے سے بھی آئے آنے دو ۔۔اسی سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ اسی سے پہلے والے سے جان چھوٹے گی۔۔۔ شیخ عبداللہ نے بھی اسی سیاحت کو فروغ دیا تھا، اسی لیے نہرو کو ویلکم کہا تھا ۔۔۔۔ یہی تو ہے قوم پرستی۔۔مکینوں کی یہی خواہش ہے تو داخل ہونے والے کا کیا مسئلہ، بس داخلے میں رکاوٹ نہ ہو۔۔ پل بوسیدہ ہو یا پختہ اس سے فرق نہیں پڑتا۔۔۔ شیخ صاحب نے بانیال کے اس پار برف کا پل باندھا تھا، عارضی ۔۔۔۔۔۔ سنا ہے نہرو سے بڑی دوستی تھی ان کی ۔۔ اسی برف کے پل سے گزر کر نہرو جی سری نگر پہنچے تھے۔ آج تک آمدورفت جاری ہے۔۔۔۔۔ نہ وہ برف کا پل پگھلتا ہے نہ لوگ رکھتے ہیں۔۔ ہمیں کچے پل سے کیا خطرہ ۔ کشمیر کی مٹی زرخیز بہت ہے ہر آنے والے کو خوش آمدید کہتی ہے ۔۔ راج ترنگنی میں یہی لکھا ہے۔۔م ممکن ہے ہمارا بھی کام بن جائے۔۔ ارے بھائی میں کئیں نہیں جا رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک اور ساتھی نے پر اعتماد لہجے میں کہا۔۔۔۔۔۔۔ہر پل پر آمدورفت جاری ہے پختہ کیا بوسید کیا ۔ بس راستہ بند نہ ہونے پائے نہ ادھر کا نہ ادھر کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دونوں جانب کے پہرے دار مسکراہٹ کے ساتھ آنے والے کو خوش آمدید کہتے رہیں۔ آپ نہ ان کو چھیڑو نہ وہ آپ کو چھیڑیں ، مزے ہی مزے ادھر کے بھی ادھر کے بھی ایک اور ساتھی نے سب کو مشورہ دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کتنے سیدھے سادے لوگ ہیں۔ دوسروں کے لیے آپس میں لڑ رہے ہیں ۔ نہ کوئی روکتا ہے نہ کوئی رکتا ہے ۔ سو ہم بھی وہاں ہی سے گزرے ۔۔۔۔۔۔۔ وہ کس راستے سے داخل ہوئے بانیال پر باندھے برف کے پل سے۔۔۔۔ ان کے لیے مشکل تھا لیکن انہوں نے مشکل کو آسان بنا لیا ۔ہم کیوں کچے پل سے ڈریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنی بات کرو، بس اپنی بات ۔۔۔۔۔۔ تم تو محفوظ ہو کوہالہ پر کہاں برف گرتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔اچھا ہوا کشمیر میں داخل ہو گئے، ورنہ قبضہ ہو جاتا، کشمیر بنے گا۔۔ دریا جہلم گدلا کیوں ہے؟ اسے تو صاف ہونا چاہیے ۔ کشمیر کے ماحول میں کثافت نہیں تو پانی میلا کیوں ؟ احمد نے گاڑی سے اترتے ہی سوال کر ڈالا۔اس احمد کے سوالات کا جواب ڈھونڈیں یا دریا جہلم کا نظارہ کریں۔ ہم نہ عبداللہ ہیں ،نہ چوہدری عباس ، نہ ہی قیوم اور نہ بخشی۔ ہم سے کیوں پوچھتے ہو غیر متعلقہ ہم سیاح ہیں مورخ نہیں بابا۔۔ کسی نے سری نگر دیکھا جس کے بیچوں بیچ دریا جہلم بہتا ہے، ڈل جھیل میں ہاوس بوٹ اور شکارے تیرتے ہوئے کتنے اچھے لگتے ہیں۔۔ اس کم بخت دریا جہلم کو کیا جلدی ہے، پہنجاب بھاگ رہا ہے ۔۔۔۔۔ کچھ دیر رک کر ڈل جیل کا نظارہ دیکھتا تو اسے بھی سکون ملتا۔۔ کیا ملے گا وہ خود لڑ مر رہے ہیں نہ کوئی بچی محفوظ ہے نہ کوئی مہمان۔۔۔۔۔ جی یہ خود محفوظ نہیں جیسا پہنچے کا اس کی تقسیم پر جھگڑے شروع، سکون سے سمندر تک کا سفر بھی نہیں کر سکے گا۔۔۔۔۔ ڈل جھیل دنیا میں دوسری کہاں ۔ نہ کسی دوسری جھیل میں، شکارے ہوتے ہیں نہ ہاوس بوٹ، نہ کھیت چوری ہوتے ہیں نہ چلتی پھرتی کاشتکاری ۔۔۔۔۔۔ایک ساتھی نے ٹوکا ۔ ارے بھیا چکوٹھی پر کوئی بوسیدہ پل نہیں جہاں سے آپ گزر جائیں اور سری نگر دیکھیں۔ جو دیکھ رہے ہو کافی ہے ۔۔۔۔۔ چکوٹھی پر فولادی دیوار ہے ۔۔ دیوار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بانیال کی یخ بستہ اور مشکل راستوں سے آنے والوں نے دو فٹ کی ایسی دیوار تعمیر کی کہ کوہالہ والے اس طرف جھانک بھی نہیں سکتے۔۔۔۔۔۔۔۔سنو، سنو!۔۔۔۔ تکرار نہیں کرو ۔۔۔۔۔۔۔ دریا جہلم ہی سے پوچھتے ہیں ۔۔۔ خاموش کرنے کی خاطر با آواز بلند سب کو متوجہ کیا گیا۔ مسافر کشمیر کے، اب کشمیر کو اپنا ہی حصہ سمجھنے لگے، جو کوہالہ کے قریب دریا جہلم کنارے کھڑے نظارہ کر رہے تھے جہاں دریا بوسیدہ پل کے نیچے سے گزر رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دریا جہلم سے سوال ہوا ۔۔۔۔۔۔ اے دریا، وہری ناگ سے سری نگر اور مظفر آباد تا کوہالہ پہنچنے میں تیرے جوش میں کمی آتی ہے نہ پہاڑوں سے گرتے تو تھکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ کشمیر کے گلیشیئر نے تجھے کبھی منجمد کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سیکڑوں ہاوس بوٹ اور شکارے بھی تجھے میلا نہ کر سکے آج تو اتنا گدلا کیوں ہے ۔۔۔۔۔۔؟ جہلم گویا ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹھنڈا ہو جاوں، منجمند ہو جاوں، تو کشمیر کے جوان بھی منجمند ہو جائیں گے۔ تحریک آزادی میں حرارت باقی نہ رہی تو ٹھنڈی ہو جائے گی ۔۔۔ سری نگر کے بیٹوں کا خون اور بیٹیوں کے آنسوں جب سے مجھ میں داخل ہوئے، میں میلا تو لگتا ہوں مگر منجمند نہیں گلیشیئروں کی ٹھنڈ بھی اثر نہیں کرتی۔نہ گنوں کی تڑتڑآٹ اور نہ بارود کی بدبو مجھے خوف زدہ کرتی ہے ۔ بس یتیم بچوں اور بیواں کی چیخ و پکار سے افسردہ ہوتا ہوں، لیکن اچھے کاز کے لیے قربانی دینا پڑتی ہے۔میں شور اس لیے مچاتا ہوں کہ میری آواز 22 کروڑ انسانوں تک پہنچے ۔۔ایک لاکھ جوانوں کا خون، لاکھوں بہنوں کے آنسوں، اپنے گدلے دامن میں لیے پاکستانی بھائیوں تک جا رہا ہوں۔ میں نے نیلم کو بھی ساتھ ملا لیا۔ ہم دونوں انڈس سے ملنے جا رہے ہیں۔۔۔ ہم کشمیر کے سفیر اپنے وکیل سے ملیں گے ۔۔۔ چناب کو کہا ہے ملاقات کرو مگر کبھی کبھی اس کا راستہ روک لیتے ہیں۔۔ وہ پہنچنے میں دیر کرتا ہے ۔وہ بے چارہ کیا کرے تاشقند میں اس کے راستے میں جو دیوار کھڑی ہوئی تھی وہ ٹوٹتی ہی نہیں۔۔۔ وقفے وقفے سے مرمت کا جو کام ہوتا رہتا ہے۔۔ کبھی شملہ میں کبھی لاہور میں اور کبھی ماسکو میں کبھی جدہ اور کبھی واشنگٹن میں ۔ بس بے چارے کا راستہ روک رکھا ہے ورنہ ہم چار آب مل کر چلتے ۔ ابھی بھی ہم کشمیر کے تین آب کافی ہیں پنج آب کو سہراب کرنے کے لیے۔ ہاں ہمارے ایک ایک قطرے سے آب و دانہ پیدا ہو گا۔۔ وہ رزق جس میں جوانوں کا خون اور بہنوں کے آنسوں شامل ہوں گے پاکستانی بھائیوں کو کشمیریوں کی یاد دلاتا رہے گا۔ دریا جہلم کو سمجھانے کی کوشش کی کہ تو جذباتی نہ ہو۔۔ یہ کشمیر سے جو نیلم اور روبی لائے جا رہے ہیں۔ اس سے محلات کو مزین کرنا مقصد نہیں ۔ کشمیری بھائیوں کی آزادی میں مدد کرنا مقصد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کے عوام اپنی شہ رگ کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔۔ آدھا ملک کشمیریوں کے لیے گنوایا، بھوک نگ میں ایٹم بم کشمیریوں کے لیے بنایا۔ یہ جنگیں یہ لڑائیاں سب کشمیریوں کے لیے تو کر رہے ہیں ۔ جمہوریت بھی کشمیریوں کے لیے بحال کی اور مضبوط بھی کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔کشمیری دیکھتے نہیں۔۔۔۔ 5 فروری ہم کس شان و شوکت سے مناتے ہیں۔۔اس دن ہمارا کوئی بچہ سرکاری چھٹی کے باوجود گھر میں نہیں رہتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔سارے اسکولوں کے بچے اور استاد اس دن حاضر رہتے ہیں۔ جو 364 دن اسکول نہ آئے وہ بھی اس دن ضرور آتا ہے ۔ کشمیر کا جھنڈا اٹھاتا ہے، کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ بھی بلند کرتا ہے۔۔ وزیر، فقیر سب مل کر اسلام آباد میں زنجیر بناتے ہیں یہی تو ہے تحریک آزادی میں مدد۔۔ پاکستان کے عوام کشمیریوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ ہر سال یہ نعرے یہ زنجیر بناتے رہیں گے۔ ایک دن کشمیر ضرور آزاد ہو گا۔۔ میں اس سوچ میں کھڑا تھا کہ یہ پیغام دریا جہلم سری نگر کے عوام تک کیسے پہنچائے گا۔ یہ بھی تو سری نگر کو پیچھے چھوڑ آیا ہے۔ بہت بلندی پر۔۔۔۔۔۔ چکوٹھی کی دیوار کے اس پار اب تو یہ جھانک بھی نہیں سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں نہ ہوائوں سے بات کریں جو آج دریا کے الٹے رخ چل پڑی ہیں۔۔۔ ارے ارے یہ شور کیسا لگتا ہے، کوئی ہجوم ہماری طرف بڑھ رہا ہے۔۔۔۔ گھبرائیں نہیں، ہجوم ہے، ایک بڑا ہجوم لیکن شرکا ایک ہی جگہ جمع ہیں ، نعرے الگ الگ لگ رہے ہیں ۔اکبر نے پھر حوصلہ دیا ہماری طرف کوئی نہیں آتا۔۔۔۔۔۔۔ ہجوم بڑا ہے، زور دار نعرے بھی لگ رہے ہیں کشمیر بنے کا پاکستان۔۔۔۔۔۔۔ کشمیر بنے گا ہندوستان۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک دھیمی سی آواز کشمیر بنے کا خود مختار کی بھی سننے میں آ رہی ہے بلند آواز میں کوئی کسی کو ڈانٹ بھی رہا ہے۔خاموش رہو کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔۔۔کشمیر پاکستان کی شہ رک ہے ۔ نعرے بازی تو ہو رہی ہے کشمیری بند گلی سے نکلنے کی کوشش میں ہیں اکبر گھبرایا ہوا بولا۔۔۔۔۔۔ بھاگو، بھاگو یہاں سے ۔ چلو چلو نکلو ادھر سے بہت دیر ہو گئی۔۔۔۔۔۔۔۔ بھائی رکو، رکو تو! ابھی کشمیر دیکھنے دو۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں، نہیں ہمیں یہاں سیاست نہیں کرنی ۔۔ نہ سیاحت کرنی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں کیا سیاست ہو گی یہاں کی کوئی سیاسی پارٹی ہی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں کیا سیاحت ہو گی۔ یہاں کی فضاں میں نہ مشک نافہ ہے، نہ سیب اور زعفران کی مہک۔۔۔۔ بچوں، خواتین کی چیخ و پکار، گنوں کی تڑتڑآٹ اور بارود کی بدبو میں کیا خاک سیاحت ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 75 سال ہو گئے ان کو بند گلی میں ابھی تک منزل کا تعین بھی نہیں کر پائے ۔ نہ ایک نعرہ نہ ایک منزل، نہ ایک لیڈر، یہ آزادی کی تحریکیں ہوتی ہیں ۔ یہ ہمیں بھی پھنسا دیں گے بھاگو یہاں سے، ہم یورپ جلتے ہیں ویزہ جو لگا ہوا ہے ۔نہیں نہیں کسی بڑی پارٹی میں شامل ہوتے ہیں پھر یورپ خود بلائے گا ۔۔۔ جو مزے یہاں ہیں وہ وہاں کہاں