کتنے بچے اور ہونے چاہئیں؟ ثانیہ اور شعیب میں اختلاف
شادی کے بعد بچوں کی تعداد کو لیکر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک کے درمیان اختلاف کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ثانیہ اور شعیب کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھیں مستقبل میں ہونے والے بچوں کی تعداد پر گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں شعیب ثانیہ سے پوچھتے ہیں کہ مزید کتنے بچے اور ہونے چاہئیں؟ ایک یا اس سے زیادہ ؟جس پر ثانیہ کہتی ہیں کہ میں جانتی ہوں کہ آپ ایک کو ترجیح دیتے ہیں لیکن میرے خیال میں دو۔ جس پر شعیب کہتے ہیں کہ صرف 2 بچے کیوں؟ 4، 5، 10کیوں نہیں ؟
شعیب کے سوال پر ثانیہ جواب میں کہتی ہیں کہ کرکٹ ٹیم نہیں بنانی، زندگی میں اور بھی کام ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2010 میں پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کو اپنا ہم سفر منتخب کیا تھا، ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے۔